32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتعلیم اور صحتکم عمری کی اموات کیخلاف مفت اسکریننگ کا آغاز

کم عمری کی اموات کیخلاف مفت اسکریننگ کا آغاز


—فائل فوٹو

انڈونیشیا نے سالانہ مفت صحت اسکریننگ کا آغاز  کر دیا۔

انڈونیشیا نے  183.54 ملین ڈالرز مالیت کی صحت اسکریننگ مہم شروع کر دی ہے، جس کا مقصد کم عمری کی اموات کو روکنا ہے، وزارتِ صحت نے اسے اپنا سب سے بڑا اقدام قرار دیا ہے۔

وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پروگرام کے تحت تمام انڈونیشی باشندوں کو ان کے یومِ پیدائش پر مفت اسکریننگ کی سہولت ملے گی، اس میں بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں یا فالج کے خطرے کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ اور آنکھوں کے ٹیسٹ شامل ہیں۔

انڈونیشیا کی وزارتِ صحت کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام 6 سال سے کم عمر بچوں اور  18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہے۔

انڈونیشیا میں اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں فالج، دل کی بیماریاں، اور ٹی بی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات