34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومقومی خبریںٹیچر طلباء کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گیا

ٹیچر طلباء کی شرارتوں سے تنگ آکر پولیس کے پاس پہنچ گیا


— فائل فوٹو

پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔

پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کردے۔

ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ استاد نے کہا تھا کہ طلباء مجھ پر آوازیں کستے اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات