28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رؤف کو آرام دینے...

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رؤف کو آرام دینے کا امکان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں آرام دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بولر حارث رؤف 6.2 اوورز کرانے کے بعد ان فِٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 12 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات