28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچ تشکیل

آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچ تشکیل


سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے 6 ریگولر بینچ تشکیل دے دیے۔

اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بینچ نمبر 3 میں شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر 4 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد اور بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر 6 جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم پرمشتمل ہے جبکہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں سے متعلق سماعت کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات