26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںیاسر عرفات جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل

یاسر عرفات جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل


یاسر عرفات—جنگ فوٹو

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہو گئے۔

یاسر عرفات کو بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر یاسر عرفات نے لندن سے لاہور پہنچ کر جنوبی افریقا کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔

جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ یاسر عرفات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز کے لیے کنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے۔

یاسر عرفات کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی مختصر وقت کے لیے موقع ملا ہے، تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان بھی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا ریلیکس ہوتا ہے، ٹرائی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا بھرپور موقع ملے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات