32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںپولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید


—فائل فوٹو

بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ 

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات