27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیشنل پروفیشنل گالف چیمپئن شپ، احمد بیگ کی برتری برقرار

نیشنل پروفیشنل گالف چیمپئن شپ، احمد بیگ کی برتری برقرار


کراچی میں جاری رشید ڈی حبیب نیشنل پروفیشنل گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی احمد بیگ کی برتری برقرار ہے، دفاعی چیمپئن احمد 9 انڈر پار کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

14واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ جمعہ کو کراچی گالف کلب میں کھیلا گیا۔

سنسنی خیز مقابلے کے 2 راؤنڈز کے بعد رائل پام لاہور کے احمد بیگ نے مستقل مزاجی اور مہارت کا نمایاں مظاہرہ کرتے ہوئے، 135 (9 انڈر پار) کے مجموعی اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ پر سبقت حاصل کی، احمد بیگ اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔

راولپنڈی کے محمد منیر اور کراچی کے محمد زبیر 137 (7 انڈر پار) کے مشترکہ اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسرے دن کے اختتام پر 141 (3 انڈر پار) کے مشترکہ اسکور کے ساتھ حمزہ تیمور امین، طلعت اعجاز اور مدثر اقبال چوتھے نمبر پر رہے۔

کھیل کے 2 راؤنڈ باقی ہیں اور ٹائٹل کی دوڑ اب بھی جاری ہے، دوسرے دن کے کَٹ کے بعد، 52 پروفیشنل گالفرز تیسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

32 سینئر پروفیشنل اور 23 جونیئر پروفیشنل آج، 8 فروری کو اپنا پہلا راؤنڈ کھیلیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات