28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںاللّٰہ کا شکر ہے پاکستان کا تنزلی کا سفر رک گیا: نواز...

اللّٰہ کا شکر ہے پاکستان کا تنزلی کا سفر رک گیا: نواز شریف


سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔

ایک بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مخلوقِ خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللّٰہ تعالیٰ دیتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات