29 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںصوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی

صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی


فائل فوٹو

بلوچستان میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ سمیت صوبہ بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

گزشتہ سال صوبے سے پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اب بھی مختلف اضلاع کے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات