30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول ہے، جرمنی

غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول ہے، جرمنی


جرمن وزیر خارجہ انالینا بربوک(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر جرمنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کی طرح غزہ بھی فلسطینیوں کا ہے۔ 

اس حوالے سے جرمن وزیر خارجہ انالینا بربوک کا کہنا ہے کہ غزہ  سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔  

جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی مزید مصائب اور نفرتوں کی طرف لے جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کر کے کوئی حل ممکن نہیں ہو سکتا۔

دریں اثنا جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام جاری رکھیں گے۔ جرمنی امریکی انتظامیہ سے غزہ کے بارے میں بات کرے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات