32 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومخاص رپورٹملالہ یوسفزئی کا شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس

ملالہ یوسفزئی کا شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس


ملالہ یوسفزئی — فائل فوٹو

دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہ کریم آغا خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں شاہ کریم آغا خان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

ملالہ یوسفزئی کا شاہ کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس

واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔

پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے پر کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات