34 C
Lahore
Saturday, July 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد...

ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیرِ اہتمام سمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اللّٰہ کی مدد سے ہم نے اسرائیل کو شکست دی ہے۔

خالد قدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں وجود نہیں ہو گا۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا ہے، اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات