32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کی پاکستان کیساتھ منی لانڈرنگ تحقیقات کے تبادلے کی منظوری

سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ منی لانڈرنگ تحقیقات کے تبادلے کی منظوری


فوٹو ایس پی اے

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی تحقیقات کے تبادلے کی منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی تحقیقات کے تبادلےکی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے سعودی ڈائریکٹریٹ آف فنانشل انویسٹی گیشن کو پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور متعلقہ جرائم سے متعلق تحقیقات کے تبادلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں شامی عبوری صدر اور جرمن صدر کے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں، یورپی کونسل کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فون رابطے کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورت حال میں پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی اور غزہ پٹی میں فائر بندی معاہدے کو جاری رکھنے کےلیے بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات