27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی سے جیل میں بہنوں کی ملاقات ہوگئی

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بہنوں کی ملاقات ہوگئی


فائل فوٹو

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں 3 بہنوں کی ملاقات ہوگئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دن اُن کی بہنوں نے ملاقات کی۔

عمران خان سے علیمہ خان، عظمیٰ اور نورین خانم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد وہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔

جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء فیملی اور وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔

اڈیالہ جیل میں صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس خیبر پختونخوا نے ملاقات کی، تمام ملاقاتیں کانفرنس روم میں کرائی گئیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز چوہدری شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات