32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومخاص رپورٹ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ڈالر کی قیمت گر گئی 

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ڈالر کی قیمت گر گئی 



( 24 نیوز )پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 739 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار484 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 مزید پڑھیں :انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، انٹربینک میں ڈالر9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں کاروبار کے آغاز پر سستا ہو جاتا ہے تاہم کاروباری دن کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات