31 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومتعلیم اور صحتکولیسٹرول معمر افراد میں دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے ماہرین

کولیسٹرول معمر افراد میں دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے ماہرین



(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی  رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ اتار چڑھاؤ، ڈیمنشیا کے خطرے سے دوچار لوگوں کی شناخت کے لیے ایک نیا بائیو مارکر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں سیکڑوں سرکاری ویب سائٹس بند پڑ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج ایک ہی وقت میں ماپے جانے والے کولیسٹرول کی اصل سطح سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات