28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتجارتی خبریںانڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ



(24 نیوز)ملتان اورلاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا،لاہور میں مرغی کا گوشت دوبارہ 595 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تھا،سرکاری نرخنامے میں لاہور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال مہنگا

لاہور میں انڈے بھی مزید دو روپے مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری نرخنامے میں مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت 222 روپے سے 224 روپے ہو گئی ہے،ملتان میں بھی زندہ برائلر مر غی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک ہی دن میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے، انڈو ں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 195 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات