36 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومخاص رپورٹوزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے    

وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے    



(24نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

صوبائی حکام کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف آج صبح ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، وفاق وزیر داخلہ محسن نقوی، جام کمال خان اور دیگر وفاقی وزرا ان کے ہمراہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم میاں شہباز شریف ایئرپورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر عسکری و سول حکام بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے روک تھام سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، اجلاس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا بھی ملاقات کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات