32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹیرف اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن نتائج شاندار ہوں گے، ٹرمپ

ٹیرف اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن نتائج شاندار ہوں گے، ٹرمپ


، ڈونلڈ ٹرمپ – فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جارہا ہے، جس کے نتائج شاندار ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کےلیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں؟ ہمیں کینیڈا کے پاس کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیے، کینیڈا کے لوگوں کےلیے بہتر فوجی تحفظ اور کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات