29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںنوجوان نے والدہ کے ساتھ مل کر والد کی محبوبہ کو تیز...

نوجوان نے والدہ کے ساتھ مل کر والد کی محبوبہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا


فوٹو فائل

بھارتی شہر کولکتہ میں ایک نوجوان نے والدہ اور بھائی کے ساتھ ملکر والد کی محبوبہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کولکتہ کے ای ایم بائی پاس پر واقع ایک چائے کے اسٹال پر ایک نوجوان خاتون پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

24 سالہ خاتون کو پریگتی میدان پولیس اسٹیشن کی حدود میں بائی پاس ڈھابے پر 9 بجے کے قریب زخمی حالت میں پایا گیا۔ جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور نے اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ خاتون کو نشانہ بنایا تھا، کیونکہ اس لڑکے کو اپنے والد کے مقتولہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس کیس میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، جس میں ایک مرد اس کی بیوی اور بیٹا شامل ہیں، جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات