34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتبڑھتی عمر میں بھی جواں نظر آنا ہے تو یہ پھل کھائیں

بڑھتی عمر میں بھی جواں نظر آنا ہے تو یہ پھل کھائیں


— فائل فوٹو

ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑھتی عمر میں بھی کم عمر ہی لگے، جو کہ کسی طور غلط نہیں ہے، کیونکہ عمر محض ایک عدد ہے۔

اگر کچھ اہم ہے تو وہ یہ کہ زندگی کے کسی بھی حصے میں آپ خود کو کتنے اچھے طریقے سے مینٹین رکھ سکتے ہیں۔

شخصیت میں نکھار لانے کے لیے چہرے کی دیکھ بھال سب سے پہلا اور بنیادی امر ہے اور صاف و شفاف خوبصورت چہرہ جِلد کی اندرونی حالت کا آئینہ دار ہوتا ہے مگر اندرونی بیماریاں چہرے کی ساری رونق تباہ کر دیتی ہیں۔

جِلد بہتر بنانے کے لیے صرف پانی کا کردار ہی اہم نہیں ہوتا بلکہ بہت سے پھل اور غذائیں بھی ایسی ہیں، جن کے روزانہ استعمال سے جِلد کی قدرتی چمک بحال ہوتی ہے۔

چہرے کی جِلد کو تروتازہ رکھنے اور بڑھتی عمر میں بھی جواں دکھائی دینے میں مددگار ثابت ہونے والے چند اہم پھل درج ذیل ہیں:

کیوی

کیوی— فائل فوٹو
کیوی— فائل فوٹو

کیوی خوش رنگ اور خوش شکل ہی نہیں بلکہ غذائیت سے بھر پور اینٹی ایجنگ پھل بھی ہے جو وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن ای، کاپر، فائبر، پوٹاشیئم، مینگنیز اور فولیٹ کی زائد مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔

کیوی میں موجود 85 فیصد وٹامن سی روزمرہ وٹامن سی کی ضرورت کو باآسانی پورا کر سکتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی اور ای کی مقدار جِلد کے مردہ خلیات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ جِلد کو ترو تازہ اور جواں رکھنے میں بھی معاون ہے۔

انار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انار بے شمار فوائد سے مالامال پھل ہے، جس کی اہم خاصیت اس میں موجود وٹامن سی کی کثرت ہے۔

وٹامن سی سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات اور جِلد پر جھریاں پڑنے سے بچاتا ہے،  یہ جسم میں کولیجن کو محفوظ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتا ہے۔

انار کا جوس قدرتی آکسیڈیشن کو کم کرتا اور بڑھتی عمر کے اثرات روکنے میں مددگار ہے، روزانہ 8 اونس انار کا جوس پینے سے جِلد بے داغ، تر و تازہ اور توانا محسوس ہوتی ہے۔

انار کے جوس میں الیجک (Ellagic) ایسڈ اور پیونی کلاجن (Punicalagin) موجود ہوتا ہے۔

یہ دونوں اجزاء جِلد کو خراب ہونے ، نقصان پہنچانے والے ماحولیاتی عوامل، جِلد کے ڈھیلے پن، سیاہ دھبوں اور خشکی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

ایواکاڈو

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایواکاڈو کا شمار سیلیبرٹی فروٹ میں کیا جاتا ہے، اس پھل میں چکنائی، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

یہ تمام اجزاء جِلد کی موئسچرائزنگ اور دھوپ سے جھلس جانے والی جِلد کے لیے مفید ہیں۔

یہ پھل جسم کو گلوٹاتھائیون نامی مادے کی فراہمی باآسانی بناتا ہے، جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔

یہی نہیں ایواکاڈو وٹامن بی اور وٹامن ای کی خصوصیات سے مالا مال ہوتا ہے، یہ دونوں وٹامن جِلد کی تروتازگی اور شفافیت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔

سیب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اگر سدا بہار جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو ہرے سیب کا استعمال کریں، ہرا سیب صحت بخش فوائد کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے۔

جِلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

اس پھل میں آئرن کے ساتھ وٹامن سی پایا جاتا ہے اور یہ دونوں چیزیں انسانی جِلد کو تر و تازہ رکھنے کے ساتھ اسے چمک دار بھی بناتی ہیں۔

اپنی روزانہ کی خوراک میں ایک سیب ضرور شامل کریں، ایک تازہ سیب کے جوس کا گلاس بھی بہت فائدہ دے گا۔

پپیتا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جِلد کی تازگی، دلکشی اور شفافیت فراہم کرنے کے لیے پپیتا مفید پھلوں میں سے ایک ہے۔، جِلد کی تازگی کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال خواتین میں خاصا مقبول ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پپیتا جِلد کو دلکش بنانے کے علاوہ بالوں کو بھی چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پپیتے میں موجود وٹامن اے اور پاپین نامی کچھ ایسے خصوصی انزائم پائے جاتے ہیں، جو جِلد کے مردہ خلیوں کو دوبارہ سرگرم کر دیتے ہیں، جس سے جِلد تازہ اور چمک دار لگنے لگتی ہے جبکہ یہ جِلد کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات