31 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی یرغمالیوں کو شہید یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر سے رہا...

اسرائیلی یرغمالیوں کو شہید یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر سے رہا کیا گیا


غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر سے رہا کیا گیا۔

غزہ جنگ بندی میں یرغمالیوں کی رہائی کا آج تیسرا مرحلہ شروع ہونے کے بعد غزہ سے 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کر دیا گیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے آج جنگ بندی معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 یرغمالی رہا کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے خان یونس کے علاقے میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے سامنے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

بڑی تعداد میں لوگ خان یونس کے اس علاقے میں جمع ہوئے، جسے اسٹریٹ 5 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ علاقہ مختلف فوجی کارروائیوں میں تباہ ہو چکا ہے۔ خاص طور پر یہاں یحییٰ سنوار کا گھر تھا، جو تباہ ہو کر ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے اور اسی ملبے کے مقام سے یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات