30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیمپیئنز ٹرافی اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج...

چیمپیئنز ٹرافی اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہونے کا امکان


فوٹو: فیس بک : پی سی بی

چیمپیئنز ٹرافی اور 3 ملکی سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔

قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا کام وقت پر مکمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور صدر زرداری 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کام بروقت مکمل ہونے سے بہت لوگوں کے خواب ٹوٹے ہیں جو ایونٹ کو باہر لے جانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا، صائم ایوب کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے، پلستر اتر گیا ہے، 2026 میں ریڈبال اور وائٹ بال کی ٹیمیں مختلف نظر آئیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات