33 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں تباہ شدہ اسرائیلی ٹینک بچوں کیلئے کھلونا بن گیا

غزہ میں تباہ شدہ اسرائیلی ٹینک بچوں کیلئے کھلونا بن گیا


غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسرائیلی فوج کے ٹینک اب مقامی بچوں اور نوجوانوں کےلیے کھیل اور تفریح کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ 

جنگ کی تباہ کاریوں کے بیچ یہ مناظر اسرائیلی فوجی برتری کے خلاف فلسطینی عوام کے حوصلے اور مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

فلسطینی بچوں کی اسرائیلی ٹینک کے ساتھ کھیلنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئی ہیں، ان ویڈیوز میں فلسطینی بچے تباہ شدہ ٹینکوں پر چڑھ کر کھیل رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران یہ ٹینک کبھی خوف و دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے، لیکن اب اس سے فلسطینی بچے کھیلتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں ایک نوجوان کو ٹینک سے نیچے کودتے اور اس کا اندر سے معائنہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات