30 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی 2025 کیلئے 50 کروڑ ڈالرز اضافی...

سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی 2025 کیلئے 50 کروڑ ڈالرز اضافی فنڈز کی اپیل


2025 میں انسانی حقوق کو درپیش بڑے چیلنجز میں کوئی کمی کی توقع نہیں، ولکر ترک – فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے 2025 کےلیے 50 کروڑ ڈالرز اضافی فنڈز کی اپیل کردی تاکہ شام سے سوڈان تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور تحقیقات کے عمل کو جاری رکھا جاسکے۔

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفتر طویل عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے، اور خدشہ ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد واشنگٹن کی جانب سے فنڈز میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دفتر وولکر ترک نے جنیوا میں اپنے خطاب میں کہا، ’2025 میں انسانی حقوق کو درپیش بڑے چیلنجز میں کوئی کمی کی توقع نہیں۔‘

تاہم انہوں نے تشویش کا اظہا کیا کہ ’اگر ہم نے اپنے مالی اہداف حاصل نہ کیے تو لوگوں کو مناسب مدد کے بغیر جدوجہد اور ممکنہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات