38 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومجرم و سزاامیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرا ملزم بھی گرفتار

امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرا ملزم بھی گرفتار



(24نیوز)پولیس نے امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا،گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ، لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد اسے عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا الزام ان کے مخالف گینگ کے سربراہ طیفی بٹ اور ان کے بھائی گوگی بٹ پر تھا۔

 
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات