37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار

سلمان خان کی منہ بولی بہن خطرناک حادثے کا شکار


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔

انہوں نے اسپتال سے اپنی چند تصاویر اور حادثے سے متعلق تفصیلات سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زندگی حیرتوں سے بھری پڑی ہے، ایک لمحے آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے زندگی ایک موٹر سائیکل آپ کے لیے بھیج دیتی ہے، میں نے خود کو چلنے کے بجائے اُڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ٹوٹی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن شاید قسمت نے سوچا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔

شویتا روہیرا نے مزید لکھا کہ سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

یاد رہے کہ شویتا روہیرا کی شادی 2014ء کے آخر میں بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربندا سے شادی کر لی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات