37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکبریٰ خان و گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی،...

کبریٰ خان و گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، کارڈ وائرل


—فائل فوٹو 

شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے  ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’جنت سے آگے‘ میں اسکرین شیئر کرنے والی اس جوڑی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

کبریٰ خان و گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، کارڈ وائرل

کبریٰ اور گوہر کے شادی کارڈ کے مطابق یہ خوبرو جوڑی آئندہ ماہ 2 فروری بروز اتوار شادی کرنے جا رہی ہے۔

اس جوڑی کی شادی کا سن کر جہاں انڈسٹری والے بے حد خوش نظر آ رہے ہیں وہیں مداح و صارفین بھی اس جوڑی کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے مستقبل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا۔

سوشل میڈیا پر اس شادی سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کبریٰ اور گوہر کے نکاح کی تقریب کے بارے میں سامنے آنے والی اس تفصیل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات