30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاذان سمیع کی والد کو تیسری شادی کی سالگرہ پر مبارکباد اور...

اذان سمیع کی والد کو تیسری شادی کی سالگرہ پر مبارکباد اور دعائیں


—فائل فوٹوز 

پاکستانی اداکار، گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد، بھارتی نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو تیسری شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

اذان سمیع خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر والد کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکار نے والد اور ان کی تیسری اہلیہ رویا فریابی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اذان سمیع خان نے اسٹوری میں والد اور ان کی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ہیپی اینی ورسَری، آپ کو محبتوں اور برکتوں سے بھرے بہت سے ناقابلِ یقین سال ملیں، ان شاء اللّٰہ، بہت ساری محبتیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار اذان سمیع خان عدنان سمیع اور پاکستانی سینئر، خوبرو اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔

عدنان سمیع اور زیبا بختیار کی شادی 1993ء میں ہوئی تھی۔

بد قسمتی سے اس فنکار جوڑی کی شادی نہ چل سکی اور 1997ء میں طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔

عدنان سمیع نے 2001ء میں صبا گلاداری سے شادی کی تھی، یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2004ء میں ختم ہو گئی۔

بعد ازاں عدنان سمیع خان نے تیسری شادی رویا فریابی سے 2010ء میں کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات