29 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹترپتی نے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کردی، سالگرہ پر پیغام

ترپتی نے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کردی، سالگرہ پر پیغام


کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

فلم اینیمل سے شہرت پانے والی اداکارہ ترپتی دیمری نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سیم مرچنٹ کی تصویر شیئر کردی۔ 

اداکارہ نے ایک مرتبہ اپنی اور سیم کی رومانوی ملاقاتوں سے متعلق افواہوں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

اینیمل کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر سیم مرچنٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لیے دل کو چھولینے والا پیغام تحریر کیا۔ 

ترپتی کی شیئر کی گئی تصویر کے کولاج میں سے ایک میں وہ اور سیم سن گلاسز پہنے سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں۔ 

تصاویر کے ساتھ ترپتی نے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا، ’سیم مرچنٹ، سالگرہ مبارک۔ تمہیں وہی محبت اور خوشی واپس ملے جو تم بانٹتے ہو۔‘

واضح رہے کہ ترپتی اور سیم کے درمیان رومانوی ملاقاتوں کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں، لیکن دونوں نے کبھی اس تعلق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

ترپتی نے بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کردی، سالگرہ پر پیغام



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات