31 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتجارتی خبریںڈالر نے پھر روپے کو روند دیا قیمت میں بڑااضافہ

ڈالر نے پھر روپے کو روند دیا قیمت میں بڑااضافہ



(اشرف خان)درآمدی بل کی طلب میں اضافہ کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.87 روپے سےبڑھ کر 278.97 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ دسمبر 24 کا درآمدی بل 5 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے ،درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.82 روپے ،یو اے ای درہم 76.50 روپے،سعودی ریال  74.75 روپے پر برقرارہےجبکہ یورو 30 پیسے کمی سے 292.90 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1 پیسے اضافے سے 349.94 روپے کا ہوگیا۔ 

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا تیزی پر اختتام  ہوا،100 انڈیکس 1719 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی سطح بحال ہوگئی،100 انڈیکس 1لاکھ 12 ہزار 206 کی سطح پر بند ہوا ،آج 48 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے قرض لینے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات