27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان نے پاکستانی مداح کا خواب پورا کر دیا

شاہ رخ خان نے پاکستانی مداح کا خواب پورا کر دیا


بھارتی اداکار شاہ رخ خان — فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ایک پاکستانی مداح سے ملاقات کی اور اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران اسٹیج پر شانزہ نامی پاکستانی مداح سے خوش گوار موڈ میں ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے بہت خوش اخلاقی سے اسٹیج پر اپنی مداح کو خوش آمدید کہا اور کچھ دیر گفتگو کی۔

اس ملاقات کے دوران مداح نےان سے فرمائش کی کہ آپ ابھی یہاں اسٹیج پر میرے سامنے اپنی کسی بھی فلم کا کوئی بھی ڈائیلاگ بولیں۔

شاہ رخ خان نے بہت دلچسپ انداز میں شانزہ کی یہ فرمائش بھی پوری کی۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین شانزہ کو شاہ رخ خان سے ملاقات کا موقع ملنے پر خوش قسمت لڑکی قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کو مداح کی اداکار سے اتنی زیادہ بے تکلفی پسند نہیں آئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات