ٹرمپ جونیئر کے دوست گینٹری بیچ کا دورہ پاکستان اور چند سوالات
امریکی سرمایہ کار گینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ گینٹری بیچ کون ہیں؟ ان کی پاکستان میں دلچسپی کیوں ہے اور کیا یہ سرمایہ کاری محض ایک تجارتی فیصلہ ہے یا اس کے پیچھے ایک بڑی سیاسی حکمت عملی کار فرما ہے؟