26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان

فرانسیسی صدر کا ’لووغ میوزیم‘ کی توسیع کا اعلان


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دنیا کے سب سے بڑے اور مصروف ترین شہر پیرس میں قائم لووغ (Louvre) میوزیم کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

منصوبے کے تحت 16ویں صدی کے اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کے ہاتھوں بنے مشہور شاہکار مونالیزا کی پینٹنگ کو ایک الگ اور نئے نمائشی ہال منتقل کیا جائے گا۔

میکرون نے بتایا کہ میوزیم میں نئی داخلی گزرگاہ بھی بنائی جائے گی تاکہ سالانہ 90 لاکھ سے زائد سیاحوں کی بھیڑ کو کم کیا جا سکے، اس منصوبے کے اخراجات کا کچھ حصہ یورپی یونین سے باہر کے سیاحوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے پورا کیا جائے گاجو 2026 سے نافذ ہوگا۔

اس منصوبے کا مقصد زیادہ آرام دہ ماحول میں سالانہ 12 ملین سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات