32 C
Lahore
Sunday, July 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبرطانوی شخص کا 1 دن میں 42 عجائب گھروں کے دورے کا...

برطانوی شخص کا 1 دن میں 42 عجائب گھروں کے دورے کا عالمی ریکارڈ


— تصویر بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ

برطانوی شخص نے 1  دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

42 سالہ بین میلہم نے اپنے بچوں کے ساتھ 24 گھنٹوں میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔

انہوں نے 25 اکتوبر کو اسکوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بیکن آرٹ گیلری، برٹش میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم سمیت 42 میوزیمز کا دورہ کیا۔

نیا ریکارڈ بنانے کے بعد مسٹر بین میلہم کا کہنا ہے کہ ہم کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں یہ جاننے کے لیے میوزیمز کا دورہ کرنا ضروری ہے، ایک برس میں زیادہ سے زیادہ میوزیمز کا دورہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شہری سو جوئے کمار مترا کے پاس تھا، انہوں نے 1 دن میں 23 عجائب گھروں کا دورہ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات