37 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومخاص رپورٹوزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی امور پر اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی...

وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی امور پر اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بریفنگ



(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اہم سکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں افغان پالیسی و دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سکیورٹی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکیورٹی حکام اور اعلیٰ افسران  بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ ،اطلاعات، خارجہ امور اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی سرحدی اور اندرونی سکیورٹی پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں افغان پالیسی سمیت اہم خارجہ امور بھی زیر بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔  اس موقع پر غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات