32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ16 سے کم عمر بچوں کو سنیما لے جانے پر پابندی

16 سے کم عمر بچوں کو سنیما لے جانے پر پابندی


— فائل فوٹو 

بھارت میں بچوں کو سنیما گھروں میں لے جانے پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہائی کورٹ نے  ریاستی حکومت اور سنیما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد سنیما میں فلم دیکھنے کی اجازت نہ دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون کے جاں بحق اور ان کے بیٹے کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کے پیشِ نظر سنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریاستی حکومت پر فلموں کے ٹکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات