38 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخوبصورتی کا مجھے شوبز کیریئر میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی

خوبصورتی کا مجھے شوبز کیریئر میں بہت فائدہ ہوا: عماد عرفانی


اداکار عماد عرفانی — اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکار عماد عرفانی کا کہنا ہے کہ اُنہیں خوبصورتی کا شوبز کیریئر بنانے میں بہت فائدہ ہوا۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے خوبصورتی کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے اپنے شوبز کیریئر میں خوبصورتی کا ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ایک اداکار اگر خوبصورت ہے تو اس کا بات کرنے، اُٹھنے بیٹھنے کا انداز بلکہ ہر چیز پرفیکٹ نظر آنے لگتی ہے اور اس چیز کے لیے میں اپنے والدین کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مجھے یہ خوبصورتی وراثت میں دی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن میں اس حوالے سے اپنے آپ کو عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے برابر نہیں سمجھتا۔

عماد عرفانی نے عمر کے ساتھ خوبصورتی ڈھلنے کے خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے جب میری زندگی میں ایسا وقت آئے گا تو میں اس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات