35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا؟

گوہر رشید اور کبریٰ خان کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا؟


— فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے شادی کی خبروں کی تصدیق کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔

اس ویڈیو کے آغاز میں شوبز کی نامور شخصیات چھپاتی نظر آ رہی ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس کی شادی ہے جبکہ اختتام پر کبریٰ اور گوہر خود اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان کی ہی شادی ہونے والی ہے۔

اب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور خبر گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح اگلے ماہ سعودی عرب میں ہو گا۔

سوشل میڈیا پر شادی کے بارے گردش کرنے والی خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ابھی تک نکاح کی تقریب کے بارے میں سامنے آنے والی اس تفصیل کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات