34 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹملزم کے فنگر پرنٹس سے متعلق پولیس کا بڑا بیان سامنے آگیا

ملزم کے فنگر پرنٹس سے متعلق پولیس کا بڑا بیان سامنے آگیا


ممبئی میں پولیس افسران، سیف علی خان پر چاقو حملے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر 16 جنوری کو ہونے والے چاقو حملے کے حوالے سے ممبئی پولیس نے ملزم کے بارے میں شکوک شبہات پر مبنی افواہوں اور اطلاعات کی  وضاحت کی ہے۔ 

اس سے قبل یہ سوال کیا جارہا تھا کہ سیف پر حملہ کیس میں فنگر پرنٹ مس میچ ہے اور انکے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس ملزم شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے میچ نہیں کرتے۔ تاہم ممبئی پولیس نے منگل کو ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بالکل درست آدمی موجود ہے اور یہی گرفتار شخص ملزم ہے۔ 

ممبئی پولیس کے اے سی پی (ایڈیشنل کمشنر آف پولیس) پرمجیت سنگھ دھائیا نے کہا کہ ہم نے اس کے خلاف کافی شواہر جمع کر لیے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ یہی ملزم ہے، یہ بات کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔

انھوں نے میڈیا کی ان اطلاعات کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ غلط آدمی کو گرفتار کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف بہت سے تکنیکی، جسمانی اور زبانی ثبوت ملے ہیں۔ 

واضح رہے کہ 16 جنوری کو علی الصبح ہونے والے حملے میں سیف علی خان کی کمر، کلائی، گردن، کندھے اور کہنی پر  وار کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں لیلاوتی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ پانچ روز زیر علاج رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات