33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی گلوکارہ علیشا چنئی کا نازیہ حسن کو خراجِ عقیدت

بھارتی گلوکارہ علیشا چنئی کا نازیہ حسن کو خراجِ عقیدت


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی گلوکارہ علیشا چنئی نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں ’کوئین آف پاپ‘ کے نام سے مشہور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

علیشا چنئی کے لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان وائرل ویڈیوز میں بھارتی گلوکارہ کو نازیہ حسن کے عالمی شہرت یافتہ گانے گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیشا چنئی کے کنسرٹ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھارتی گلوکارہ کی آواز میں نازیہ حسن کے مشہور گانے سن کر ماضی کی سنہری یادوں میں کھو گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس وائرل ویڈیو پر کہنا ہے کہ بے شک، نازیہ حسن کے گانے پرانے ہو گئے ہیں لیکن آج بھی بالکل نئے لگتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی آواز نازیہ حسن کی آواز کی برابری نہیں کر سکتی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات