کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بہترین انڈر 19 کرکٹرز منگل کو لاہور کنٹری کلب مریدکے میں دو ہفتے کے چیمپئنز انڈر 19 کیمپ میں پانچ مینٹورز مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس کی نگرانی میں جمع ہونگے۔ مدعو کردہ کھلاڑی یہ ہیں۔ بیٹرز عبدالصبور ، افکار درانی ، عدنان سعید ،عاصم عارف ،گوہر خان ،ہارون ارشد، ہارون رشید،حسنین ندیم،اعجاز الحق، محمد زین خان ،محمد علی ،محمد بن نثار ، محمد ریاض اللہ ، محمد عثمان ،ناہید علی، نعمان علی، سمیر اختر ، شاہ زیب علی ، شیراز،عزیر علی،اور ذوالکیفل خان۔ فاسٹ بولرز ۔ آفتاب حسین، داؤد عباس ، حسن سجاد، محمد عبداللہ،محمد احمد ،محمد زوہیب ،محمد ایاس کیانی، نصیر خان ،ریحان شاہ، سلمان احمد ، شعیب خان آفریدی اور وسیم اللہ خان ۔ اسپنرز – عبدالمعیز، عادل ،محمد امیر سلطان، محمد حذیفہ ،محمد موسیٰ،محمد سلمان احمد، رانا عبدالوہاب، وقاص خان، زاہد بن شریف ۔ وکٹ کیپرز: حافظ فیضان شاہ محمد ، محمد رضوان اور شاہ زیب خان۔