34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچاہت فتح علی خان کا ٹائم ہے، انہیں جی لینے دیں: علی...

چاہت فتح علی خان کا ٹائم ہے، انہیں جی لینے دیں: علی حیدر


— فائل فوٹو

پاکستان میوزِک انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی حیدر نے چاہت فتح علی خان کی گلوکاری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

علی حیدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس شو کے دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ 20 کروڑ روپے کی پیشکش پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گائیں گے؟

گلوکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا تو شاید کبھی نہیں گاؤں گا لیکن میں ان کے ناقدین سے یہ ضرور کہوں گا کہ ان کو جی لینے دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی ان کا ٹائم ہے، پتہ نہیں ان کی کونسی دعا قبول ہوئی، جس کی وجہ سے ان کو یہ شہرت مل رہی ہے تو اللّٰہ اور اس کے بندے کے بیچ میں مت آئیں۔

علی حیدر نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہت فتح علی خان کو کچھ بھی سمجھ لیں، کامیڈین سمجھ لیں، انٹرٹینر سمجھ لیں یا کچھ بھی سمجھیں بس ان کو جینے دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات