31 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتجارتی خبریں پراپرٹی خریدنے والے خبردار  ایف بی آر  نے’’ بڑی شرط ‘‘رکھ دی

 پراپرٹی خریدنے والے خبردار  ایف بی آر  نے’’ بڑی شرط ‘‘رکھ دی



(ویب ڈیسک) پراپرٹی خریدنے والے خبردار ہو جائیں، چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔

قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جس نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہوئی ہوگی وہ ایک پلاٹ خرید سکتا ہے،راشد لنگڑیال نے کہا کہ مزید پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں مزید رقم یا  آمدن ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  سیمنٹ کا ریٹ مزید کم،فی بوری اب کتنے کی ملے گی؟

 چیئرمین ایف بی آر  نے مزید کہا کہ غیر ظاہر شدہ زیادہ تر دولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جا رہی ہے، زیادہ مالیت کی پراپرٹی ٹرانزیکشن کرنے والا ڈھائی فیصد طبقہ ہدف ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات