اپنے پاپوں (گناہوں) کو دھونے کیلئے گنگا نہانے جانے والا اسمگلر مہا کنبھ میلے سے گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ مبینہ شراب اسمگلر پرویش یادو کو پولیس نے گرفتار کیا۔ یادو جولائی 2023 سے مفرور تھا اور اس پر الزام ہے کہ وہ راجستھان سے بہار تک شراب کی اسمگلنگ کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق جولائی 2023 میں این ایچ-19 پر ایک گاڑی کی چیکنگ کے دوران ملاوٹ شراب برآمد ہوئی تھی جس میں پرویش یادو موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ پرویش یادو مہا کمبھ میلے کے دوران مقدس اشنان کےلیے آیا تھا لیکن سخت نگرانی کے باعث پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔