33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسپن وکٹیں اچھا فیصلہ، سعود و دیگر بیٹرز جتوا دینگے، ساجد خان

اسپن وکٹیں اچھا فیصلہ، سعود و دیگر بیٹرز جتوا دینگے، ساجد خان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی آف اسپنر ساجد خان پر امید ہیں کہ سعود شکیل اچھا اور آنے والے بیٹسمین اچھا کھیل کر پاکستان کو ٹیسٹ جتوانے کی کوشش کریں گے ۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کوئی بیٹسمین یہ نہیں چاہتا میں آؤٹ ہو جاوں اور کوئی بولر نہیں چاہتا کہ وہ آؤٹ نہ کرے۔ ایسی پچ بنانے کا عاقب بھائی فیصلہ اچھا ہے ۔ آپ نے ابھی سے کیسے ہماری جیت کو نا ممکن کردیا ہے ، 25 اوورز کے بعد بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔ ناممکن کوئی چیز نہیں ہے۔ ادھر پریس کانفرنس میں و یسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹیوین املاچ نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے پر امید ہیں ۔ جیتنے کے قریب ہونے کے باوجود میں ایسی پچ کو پسند نہیں کروں گا کیونکہ اس پر کھیلنا آسان نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات