35 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومخاص رپورٹپی ٹی آئی کے پی کے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کاامکان

پی ٹی آئی کے پی کے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کاامکان



(ویب ڈیسک)علی امین گنڈا پور کےعہدے سے ہٹنے اورجنید اکبر کے صوبائی صدربننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پرردوبدل کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وکلاء تین ماہ سے بانی پی ٹی آئی کو علی امین گنڈاپور کے خلاف شکایت کر رہے تھے ،اب عاطف خان اور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں،اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات: ہم نے کبھی نہیں کہا جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے، عرفان صدیقی

واضح رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت واپس لے لی تھی اورجنید اکبر کو نیاصوبائی صدر کے پی کے مقرر کردیا تھا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات