38 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ2 ہزار سال پرانا مجسمہ کچرے کے بیگ سے برآمد

2 ہزار سال پرانا مجسمہ کچرے کے بیگ سے برآمد


تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 یونان کے شہر تھیسالونیکی میں 2 ہزار سال پرانے سنگِ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ سے برآمد کر لیا گیا۔

کچرے کے بیگ میں پڑے اس 31 انچ کے مجسمے کا سر غائب تھا۔

 جس شخص نے اس مجسمے کو کچرے سے برآمد کیا، اس نے اسے مقامی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام کی جانب سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے رابطہ کر کے مجسمے کا تجزیہ کرایا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے یعنی 320 سے 30 قبل میسح پرانا ہے۔

 پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کس کی جانب سے مجسمے کو  کچرے میں پھینکا گیا۔

پولیس نے کچرے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا مگر بعد میں اسے رہا کر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات