33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی بحال کردی

امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی بحال کردی


ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم دینے کا اعلان کردیا— فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کے لیے اپنی فوج کو ہدایات جاری کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے یہ بم اسرائیل کو دے دیے ہیں، جن کی قیمت اسرائیل نے ادا کی ہوئی تھی۔

اس سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو اِن بموں کی فراہمی روک دی تھی، کیونکہ ان بموں کے استعمال سے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا امکان بڑھ جانے کا امکان تھا۔

یہ 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم موٹی کنکریٹ اور دھات کو چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہزاروں اس قسم کے بم دیے تھے لیکن بعد میں اِن کی ایک کھیپ روک لی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ہزار پاؤنڈ کے بم غزہ میں اسکولوں کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات