22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعابدہ پروین کی طبیعت سے متلعق انکی ٹیم کا بیان سامنے آ...

عابدہ پروین کی طبیعت سے متلعق انکی ٹیم کا بیان سامنے آ گیا


عابدہ پروین — فائل فوٹو

صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین کی طبعیت سے متعلق ان کی ٹیم کا بیان سامنے آ گیا.

پاکستانی معروف اداکارہ مایا علی نے قطر سے لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو، لیجنڈری گلوکارہ کو وہیل چیئر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

لیجنڈری صوفی گلوکارہ کی ٹیم نے عابدہ پروین کی صحت کے حوالے سے ان کے فکر مند مداحوں کو اپ ڈیٹ دے دی ہے۔

عابدہ پروین کی طبیعت سے متلعق انکی ٹیم کا بیان سامنے آ گیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لیجنڈری گلوکارہ کی ٹیم نے بتایا کہ عابدہ پروین خیریت سے ہیں۔

ان کی ٹیم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نیشنل میوزیم کی عابدہ پروین کی ایک ویڈیو کے حوالے سے ہم نے بہت زیادہ تشویش دیکھی ہے، جس کی وجہ ان کا وہیل چیئر کا استعمال ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم آپ کو عابدہ پرون کی خیریت کا یقین دلانا چاہتے ہیں، الحمدلِلّٰہ وہ خیریت سے ہیں لیکن وہ جس نمائش میں شرکت کر رہی تھیں اس کا راستہ بہت طویل تھا، جس کا بیشتر حصہ انہوں نے خود طے کیا لیکن ان کی سہولت کے لیے انہیں ایک وہیل چیئر دی گئی۔

عابدہ پروین کی ٹیم نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی تشویش اور پریشانی پر آپ کو بے حد سراہتے ہیں، یقین رکھیں، ان کی صحت اچھی ہے، شکریہ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات